پاکستان کو چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر موصول: ترجمان سٹیٹ بینک
چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم منتقل کردی گئی ہے۔ ترجمان سٹیٹ بینک نے جمعے کی رات رقم کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’چین کے بھیجے گئے پیسے پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔‘
چین نے معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو قرض کی ادائیگی کی مد میں ایک ارب ڈالر ادا کیے تھے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں واضح کمی رپورٹ کی گئی تھی۔
اب چین سے پیسے پاکستان منتقل ہونے کے بعد ایک بار پھر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔